سنن ابي داود
أبواب النوم— ابواب: سونے سے متعلق احکام و مسائل
باب فِي فَضْلِ مَنْ عَالَ يَتَامَى باب: یتیم کی کفالت کرنے والے کی فضیلت کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي شَدَّادٌ أَبُو عَمَّارٍ ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنَا وَامْرَأَةٌ سَفْعَاءُ الْخَدَّيْنِ كَهَاتَيْنِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَأَوْمَأَ يَزِيدُ بِالْوُسْطَى وَالسَّبابةِ ، امْرَأَةٌ آمَتْ مِنْ زَوْجِهَا ذَاتُ مَنْصِبٍ وَجَمَالٍ حَبَسَتْ نَفْسَهَا عَلَى يَتَامَاهَا حَتَّى بَانُوا أَوْ مَاتُوا " .
´عوف بن مالک اشجعی کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں اور بیوہ عورت جس کے چہرے کی رنگت زیب و زینت سے محرومی کے باعث بدل گئی ہو دونوں قیامت کے دن اس طرح ہوں گے “ ( یزید نے کلمے کی اور بیچ کی انگلی کی طرف اشارہ کیا ) ” عورت جو اپنے شوہر سے محروم ہو گئی ہو ، منصب اور جمال والی ہو اور اپنے بچوں کی حفاظت و پرورش کی خاطر دوسری شادی نہ کرے یہاں تک کہ وہ بڑے ہو جائیں یا وفات پا جائیں “ ۔
سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں اور وہ عورت جس کے رخسار (محنت و مشقت سے) سیاہ پڑ گئے ہوں، قیامت کے دن ان دو کی طرح ہوں گے۔“ اور (راوی) یزید نے درمیان والی اور شہادت والی انگلی ملاتے ہوئے اشارہ کر کے دکھایا: ”(یعنی) وہ معزز اور حسین و جمیل عورت جو بیوہ ہو گئی اور (عزت و خوبصورتی کے باوجود) اس نے (نکاح نہ کیا بلکہ) اپنے یتیم بچوں کی خاطر (نکاح کرنے سے) رکی رہی حتیٰ کہ وہ بڑے ہو گئے یا وفات پا گئے۔“