سنن ابي داود
أبواب النوم— ابواب: سونے سے متعلق احکام و مسائل
باب فِي فَضْلِ مَنْ عَالَ يَتَامَى باب: یتیم کی کفالت کرنے والے کی فضیلت کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ , وَأَبُو بَكْرٍ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَى ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ ، عَنْ ابْنِ حُدَيْرٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ كَانَتْ لَهُ أُنْثَى فَلَمْ يَئِدْهَا وَلَمْ يُهِنْهَا وَلَمْ يُؤْثِرْ وَلَدَهُ عَلَيْهَا ، قَالَ يَعْنِي الذُّكُورَ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ " , وَلَمْ يَذْكُرْ عُثْمَانُ يَعْنِي الذُّكُورَ .
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس کے پاس کوئی لڑکی ہو اور وہ اسے زندہ درگور نہ کرے ، نہ اسے کمتر جانے ، نہ لڑکے کو اس پر فوقیت دے تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا “ ۔ ابن عباس کہتے ہیں : «ولده» سے مراد جنس «ذکور» ہے ، لیکن عثمان ( راوی ) نے «ذکور» کا ذکر نہیں کیا ہے ۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس کے پاس کوئی لڑکی ہو اور وہ اسے زندہ دفن نہ کر دے (جیسے کہ کفار کرتے تھے) اور نہ اس کی اہانت کرے اور نہ لڑکے کو اس پر فضیلت دے، تو اللہ تعالیٰ اس آدمی کو جنت میں داخل فرمائے گا۔“ اور راوی حدیث عثمان نے لفظ «الذُّكُورِ» ذکر نہیں کیا۔