سنن ابي داود
أبواب النوم— ابواب: سونے سے متعلق احکام و مسائل
باب فِي بِرِّ الْوَالِدَيْنِ باب: ماں باپ کے ساتھ اچھے سلوک کرنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ بْنِ ثَوْبَانَ ، أَخْبَرَنَا عُمَارَةُ بْنُ ثَوْبَانَ ، أَنَّ أَبَا الطُّفَيْلِ أَخْبَرَهُ ، قَالَ : " رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ لَحْمًا بِالْجِعِرَّانَةِ ، قَالَ أَبُو الطُّفَيْلِ : وَأَنَا يَوْمَئِذٍ غُلَامٌ أَحْمِلُ عَظْمَ الْجَزُورِ ، إِذْ أَقْبَلَتِ امْرَأَةٌ حَتَّى دَنَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَبَسَطَ لَهَا رِدَاءَهُ فَجَلَسَتْ عَلَيْهِ ، فَقُلْتُ : مَنْ هِيَ ؟ فَقَالُوا : هَذِهِ أُمُّهُ الَّتِي أَرْضَعَتْهُ " .
´ابوالطفیل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جعرانہ میں گوشت تقسیم کرتے دیکھا ، ان دنوں میں لڑکا تھا ، اور اونٹ کی ہڈیاں ڈھو رہا تھا ، کہ اتنے میں ایک عورت آئی ، یہاں تک کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے قریب ہو گئی ، آپ نے اس کے لیے اپنی چادر بچھا دی ، جس پر وہ بیٹھ گئی ، ابوطفیل کہتے ہیں : میں نے پوچھا : یہ کون ہے ؟ تو لوگوں نے کہا : یہ آپ کی رضاعی ماں ہیں ، جنہوں نے آپ کو دودھ پلایا ہے ۔
سیدنا ابوطفیل (عامر بن واثلہ لیثی) رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو جعرانہ میں گوشت تقسیم کرتے دیکھا، ان دنوں میں لڑکا تھا اور اونٹ کی ہڈیاں اٹھا رہا تھا کہ اتنے میں ایک عورت آئی حتیٰ کہ وہ نبی کریم ﷺ کے قریب آ گئی، تو آپ ﷺ نے اس کے لیے اپنی چادر بچھا دی اور وہ اس پر بیٹھ گئی۔ میں نے پوچھا: ”یہ کون تھی؟“ تو صحابہ نے بتایا: ”یہ آپ ﷺ کی ماں تھی جس نے آپ ﷺ کو دودھ پلایا تھا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
ابوالطفیل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جعرانہ میں گوشت تقسیم کرتے دیکھا، ان دنوں میں لڑکا تھا، اور اونٹ کی ہڈیاں ڈھو رہا تھا، کہ اتنے میں ایک عورت آئی، یہاں تک کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے قریب ہو گئی، آپ نے اس کے لیے اپنی چادر بچھا دی، جس پر وہ بیٹھ گئی، ابوطفیل کہتے ہیں: میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ تو لوگوں نے کہا: یہ آپ کی رضاعی ماں ہیں، جنہوں نے آپ کو دودھ پلایا ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5144]
فائدہ۔
یہ روایت ضعیف ہے۔
تاہم رضاعی ماں کے ساتھ حسن سلوک اور اس کی عزت واحترام اسی طرح سے ہے جیسے حقیقی ماں کے ساتھ۔