سنن ابي داود
أبواب النوم— ابواب: سونے سے متعلق احکام و مسائل
باب فِي الرَّجُلِ يَبْدَأُ بِنَفْسِهِ فِي الْكِتَابِ باب: خط اپنے نام سے شروع کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 5134
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ ، قَالَ أَحْمَدُ قَالَ مَرَّةً يَعْنِي هُشَيْمًا ، عَنْ بَعْضِ وَلَدِ الْعَلَاءِ " أَنَّ الْعَلَاءَ بْنَ الْحَضْرَمِيِّ كَانَ عَامِلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْبَحْرَيْنِ ، فَكَانَ إِذَا كَتَبَ إِلَيْهِ بَدَأَ بِنَفْسِهِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´علاء کے کسی بیٹے سے روایت ہے کہ` علاء بن حضرمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے بحرین ( علاقہ احساء ) کے گورنر تھے ، وہ جب آپ کو کوئی تحریر لکھ کر بھیجتے تو اپنے نام سے شروع کرتے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 5135 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´خط اپنے نام سے شروع کرنے کا بیان۔`
علاء یعنی ابن حضرمی سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو لکھا تو پہلے اپنا نام لکھا۔ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5135]
علاء یعنی ابن حضرمی سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو لکھا تو پہلے اپنا نام لکھا۔ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5135]
فوائد ومسائل:
مذکورہ دونوں روایات ضعیف ہیں۔
مگر دیگر صحیح روایات سے ثابت ہے۔
کہ رسول اللہ ﷺ اسی انداز سے خط لکھا کرکرتے تھے۔
کہ پہلے اپنا نام لکھنے پر مکتوب الیہ کا جیسے کہ درج ذیل باب اورحدیث میں آرہا ہے۔
مذکورہ دونوں روایات ضعیف ہیں۔
مگر دیگر صحیح روایات سے ثابت ہے۔
کہ رسول اللہ ﷺ اسی انداز سے خط لکھا کرکرتے تھے۔
کہ پہلے اپنا نام لکھنے پر مکتوب الیہ کا جیسے کہ درج ذیل باب اورحدیث میں آرہا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5135 سے ماخوذ ہے۔