حدیث نمبر: 511
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ يَعْنِى الْعَقَدِيَّ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ مُؤَذِّنِ مَسْجِدِ الْعُرْيَانِ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا الْمُثَنَّى مُؤَذِّنَ مَسْجِدِ الْأَكْبَرِ ، يَقُول : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، وَسَاقَ الْحَدِيثَ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´مسجد عریان ۱؎ کے مؤذن ابو جعفر کہتے ہیں کہ` میں نے بڑی مسجد کے مؤذن ابو مثنیٰ کو کہتے سنا کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا ہے ، پھر انہوں نے اوپر والی حدیث پوری بیان کی ۔

وضاحت:
۱؎: عریان کوفہ میں ایک جگہ کا نام ہے۔
حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الصلاة / حدیث: 511
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن , شیخ زبیر علی زئی: صحيح, انظر الحديث السابق
تخریج حدیث « انظر ما قبله، (تحفة الأشراف: 7455) (حسن) »

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´اقامت (تکبیر) کا بیان۔`
مسجد عریان ۱؎ کے مؤذن ابو جعفر کہتے ہیں کہ میں نے بڑی مسجد کے مؤذن ابو مثنیٰ کو کہتے سنا کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا ہے، پھر انہوں نے اوپر والی حدیث پوری بیان کی۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة /حدیث: 511]
511۔ اردو حاشیہ:
مسجد عریان اور مسجد اکبر غالباً کوفہ کی دو مسجد وں کے نام ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 511 سے ماخوذ ہے۔