سنن ابي داود
أبواب النوم— ابواب: سونے سے متعلق احکام و مسائل
باب مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ باب: صبح کے وقت کیا پڑھے؟
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ فِي سَفَرٍ فَأَسْحَرَ ، يَقُولُ : سَمِعَ سَامِعٌ بِحَمْدِ اللَّهِ وَنِعْمَتِهِ وَحُسْنِ بَلَائِهِ عَلَيْنَا ، اللَّهُمَّ صَاحِبْنَا فَأَفْضِلْ عَلَيْنَا ، عَائِذًا بِاللَّهِ مِنَ النَّارِ " .
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر میں ہوتے اور سحر میں اٹھتے تو کہتے «سمع سامع بحمد الله ونعمته وحسن بلائه علينا اللهم صاحبنا فأفضل علينا عائذا بالله من النار» ” سننے والے نے اللہ کی حمد ، اس کی نعمتوں کی شکر گزاری اور ہم پر اس کے بہترین انعام و احسان کو ( دیکھ اور ) سن لیا ، اے اللہ ! تو ہمارے ساتھ رہ ، اور ہمیں اپنے فضل سے نواز ، اور میں جہنم سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں “ ۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب سفر میں ہوتے اور سحر ہوتی تو فرمایا کرتے: «سَمِعَ سَامِعٌ بِحَمْدِ اللّٰهِ وَنِعْمَتِهِ، وَحُسْنِ بَلَائِهِ عَلَيْنَا، اَللّٰهُمَّ صَاحِبْنَا فَأَفْضِلْ عَلَيْنَا، عَائِذًا بِاللّٰهِ مِنَ النَّارِ» ”سنتا ہے سننے والا، حمد ہے اللہ کی اور کیا خوب نعمتیں اور احسان ہیں اس کے ہم پر۔ اے اللہ! ہمارا ساتھی بن اور ہم پر اپنا فضل فرما، اس حال میں کہ ہم جہنم کی آگ سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں۔“
تشریح، فوائد و مسائل
(1)
اسحر: سحری کے وقت بیدار ہوئے، یا سحری کا وقت ہوگیا۔
(2)
سمع سامع: سننے والے یہ کلمات دوسروں کو سنائے، سمع سامع: سننے والا سن لے، ہمارے ان کلمات کا گواہ بن جائے، بلاء: عطیہ واحسان، آزمائش وامتحان، افضل علينا، فضل وکرم سے ہمیں نواز۔