حدیث نمبر: 5079
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو النَّضْرِ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبُو سَعِيدٍ الْفِلَسْطِينِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَسَّانَ , عَنْ الْحَارِثِ بْنِ مُسْلِمٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ ، عَنْ أَبِيهِ مُسْلِمِ بْنِ الْحَارِثِ التَّمِيمِيِّ ، " عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ أَسَرَّ إِلَيْهِ ، فَقَالَ : إِذَا انْصَرَفْتَ مِنْ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ ، فَقُلْ : اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ سَبْعَ مَرَّاتٍ ، فَإِنَّكَ إِذَا قُلْتَ ذَلِكَ ، ثُمَّ مِتَّ فِي لَيْلَتِكَ كُتِبَ لَكَ جِوَارٌ مِنْهَا ، وَإِذَا صَلَّيْتَ الصُّبْحَ ، فَقُلْ كَذَلِكَ ، فَإِنَّكَ إِنْ مِتَّ فِي يَوْمِكَ كُتِبَ لَكَ جِوَارٌ مِنْهَا " , أَخْبَرَنِي أَبُو سَعِيدٍ ، عَنْ الْحَارِثِ ، أَنَّهُ قَالَ : أَسَرَّهَا إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَحْنُ نَخُصُّ بِهَا إِخْوَانَنَا .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´مسلم بن حارث تمیمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چپکے سے ان سے کہا : جب تم مغرب سے فارغ ہو جاؤ تو سات مرتبہ کہو «اللهم أجرني من النار» ” اے اللہ مجھے جہنم سے بچا لے “ اگر تم نے یہ دعا پڑھ لی اور اسی رات میں تمہارا انتقال ہو گیا ، تو تمہارے لیے جہنم سے پناہ لکھ دی جائے گی ، اور جب تم فجر پڑھ کر فارغ ہو اور ایسے ہی ( یعنی سات مرتبہ «اللهم أجرني من النار» ) کہو اور پھر اسی دن میں تمہارا انتقال ہو جائے تو تمہارے لیے جہنم سے پناہ لکھ دی جائے گی ۔ محمد بن شعیب کہتے ہیں کہ مجھے ابوسعید نے بتایا وہ حارث سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات مجھے چپکے سے بتائی ہے ، اس لیے ہم اسے اپنے خاص بھائیوں ہی سے بیان کرتے ہیں ( ہر شخص سے نہیں کہتے ، یا ہم اس دعا کو اپنے خاندان والوں کے لیے خاص سمجھتے ہیں ) ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / أبواب النوم / حدیث: 5079
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: حسن, مشكوة المصابيح (الحارث بن مسلم: حسن الحديث علي الراجح)
تخریج حدیث « تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 3281) (ضعیف) » (الحارث بن مسلم (صحابی کے لڑکے) مجہول ہیں)
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 5080

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ حافظ زبیر علی زئی
3: صبح اور شام کی (فرض) نمازوں کے بعد درج ذیل دعا سات مرتبہ پڑھیں: «اَللّٰهُمَّ اَجِرْنِيْ مِنَ النَّارِ»
اے میرے اللہ! مجھے آگ سے اپنی پناہ میں رکھ۔ [ابوداود: 5079 و سنده حسن وصححه ابن حبان، الموارد: 2346]
تنبیہ:
اس حدیث کے راوی حارث بن مسلم کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور بعض علماء نے اسے صحابہ میں ذکر کیا ہے۔
ایسے راوی کی حدیث حسن کے درجے سے نہیں گرتی۔ نیز دیکھئے: [التلخيص الحبير ج1 ص 47 ح 70 جدة رباح]
حافظ ابن حجر نے اس روایت کو حسن کہا ہے۔ [نتائج الافكار ج 2 ص 326 مجلس: 191]
منذری نے اس کے حسن ہونے کی طرف اشارہ کیا۔ [الترغيب و الترهيب 303/1، 304]
اور ہیثمی نے حارث بن مسلم کو ثقہ قرار دیا۔ [مجمع الزوائد 99/8]
درج بالا اقتباس صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 49 سے ماخوذ ہے۔