سنن ابي داود
أبواب النوم— ابواب: سونے سے متعلق احکام و مسائل
باب مَا يُقَالُ عِنْدَ النَّوْمِ باب: سوتے وقت کیا دعا پڑھے؟
حدیث نمبر: 5054
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ التِّنِّيسِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، عَنْ ثَوْرٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ أَبِي الْأَزْهَرِ الْأَنْمَارِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ مِنَ اللَّيْلِ ، قَالَ : بِسْمِ اللَّهِ وَضَعْتُ جَنْبِي ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَأَخْسِئْ شَيْطَانِي وَفُكَّ رِهَانِي وَاجْعَلْنِي فِي النَّدِيِّ الْأَعْلَى " , قال أبو داود : رَوَاهُ أَبُو هَمَّامٍ الْأَهْوَازِيُّ ، عَنْ ثَوْرٍ ، قَالَ أَبُو زُهَيْرٍ الْأَنْمَارِيُّ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوالازہر انماری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات میں جب اپنی خواب گاہ پر تشریف لے جاتے تو یہ دعا پڑھتے : «بسم الله وضعت جنبي اللهم اغفر لي ذنبي وأخسئ شيطاني وفك رهاني واجعلني في الندي الأعلى» ” اللہ کے نام پر میں نے اپنے پہلو کو ڈال دیا ( یعنی لیٹ گیا ) اے اللہ میرے گناہ بخش دے ، میرے شیطان کو دھتکار دے ، مجھے گروی سے آزاد کر دے اور مجھے اونچی مجلس میں کر دے ، ( یعنی ملائکہ ، انبیاء و صلحاء کی مجلس میں ) “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´سوتے وقت کیا دعا پڑھے؟`
ابوالازہر انماری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات میں جب اپنی خواب گاہ پر تشریف لے جاتے تو یہ دعا پڑھتے: «بسم الله وضعت جنبي اللهم اغفر لي ذنبي وأخسئ شيطاني وفك رهاني واجعلني في الندي الأعلى» ” اللہ کے نام پر میں نے اپنے پہلو کو ڈال دیا (یعنی لیٹ گیا) اے اللہ میرے گناہ بخش دے، میرے شیطان کو دھتکار دے، مجھے گروی سے آزاد کر دے اور مجھے اونچی مجلس میں کر دے، (یعنی ملائکہ، انبیاء و صلحاء کی مجلس میں)۔“ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5054]

فوائد ومسائل:
رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مقرر فرشتے کے بالمقابل شیطان یا قرین کےمتعلق بتایا گیا ہے۔
کہ وہ بھی اسلام قبول کرکے مطیع ومنقاد ہوچکا تھا۔
اور آپﷺ کو خیر کی بات ہی کہتا تھا۔
(صحیح مسلم، صفات المنافقین، حدیث: 2814) نبی ﷺ کا اس دعا میں (اخسأ شيطاني) کہنا بطور عموم ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5054 سے ماخوذ ہے۔