حدیث نمبر: 5048
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْغَزَّالُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ الْأَعْمَشِ , وَمَنْصُورٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ الْبَرَاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا ، قَالَ سُفْيَانُ : قَالَ أَحَدُهُمَا : إِذَا أَتَيْتَ فِرَاشَكَ طَاهِرًا ، وَقَالَ الْآخَرُ : تَوَضَّأْ وُضُوءَكَ لِلصَّلَاةِ ، وَسَاقَ مَعْنَى مُعْتَمِرٍ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´اس سند سے بھی براء رضی اللہ عنہ سے یہی حدیث` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً مروی ہے ، سفیان ثوری کہتے ہیں : ایک راوی نے «إذا أتيت فراشك طاهرا» ” جب تم باوضو اپنے بستر پر آؤ “ کہا اور دوسرے نے «توضأ وضوءك للصلاة» ” تم جب نماز جیسا وضو کر لو “ کہا اور آگے راوی نے معتمر جیسی روایت بیان کی ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / أبواب النوم / حدیث: 5048
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح, انظر الحديث السابق (5046)
تخریج حدیث « انظر حدیث رقم : (5046)، (تحفة الأشراف: 1763) (صحیح) »

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´سوتے وقت کیا دعا پڑھے؟`
اس سند سے بھی براء رضی اللہ عنہ سے یہی حدیث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً مروی ہے، سفیان ثوری کہتے ہیں: ایک راوی نے «إذا أتيت فراشك طاهرا» جب تم باوضو اپنے بستر پر آؤ کہا اور دوسرے نے «توضأ وضوءك للصلاة» تم جب نماز جیسا وضو کر لو کہا اور آگے راوی نے معتمر جیسی روایت بیان کی۔ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5048]
فوائد ومسائل:

سونے سے پہلے نماز والا وضو کرلینا دایئں کروٹ پر لیٹنا اور مسنون دعایئں یا ان میں سے کسی ایک کا پڑھنا از حد تاکیدی سنتیں ہیں۔


افضل یہ ہے کہ دعا کے بعد کوئی گفتگو نہ ہو۔


شرعی امور بالخصوص عبادت کے اعمال میں اپنی مرضی سے کمی بیشی جائز نہیں۔
حتیٰ کہ نبی کریم ﷺ نے اس دعا کے ایک لفظ کو دوسرے ہم معنی لفظ سے بدلنا بھی قبول نہیں فرمایا۔
جبکہ بعض لوگ کہہ دیتے ہیں کہ اس طرح سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
حالانکہ اس سے بہت فرق پڑتا ہے۔
اور اسے وہی شخص سمجھ سکتا ہے۔
جس کے دل میں سنت کی محبت جاگزیں ہو۔


والدین اور سرپرستوں پر واجب ہے۔
کہ نوخیز بچوں کی عادات کو ابتداء ہی سے سنت کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5048 سے ماخوذ ہے۔