حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ ، عَنْ تَمِيمٍ الطَّائِيِّ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، " أَنَّ خَطِيبًا خَطَبَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ رَشِدَ ، وَمَنْ يَعْصِهِمَا ، فَقَالَ : " قُمْ أَوْ قَالَ : اذْهَبْ , فَبِئْسَ الْخَطِيبُ أَنْتَ " .
´عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک خطیب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس خطبہ دیا ، تو اس نے ( خطبہ میں ) کہا : «من يطع الله ورسوله فقد رشد ومن يعصهما» جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتا ہے ، وہ راہ راست پر ہے اور جو ان دونوں کی نافرمانی کرتا ہے ... ( ابھی اس نے اتنا ہی کہا تھا کہ ) آپ نے فرمایا : ” کھڑے ہو جاؤ “ یا یوں فرمایا : چلے جاؤ تم بہت برے خطیب ہو ۱؎ ۔
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک خطیب نے نبی کریم ﷺ کے سامنے خطبہ دیا تو اس نے کہا «مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ رَشَدَ وَمَنْ يَعْصِهِمَا» ”جس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی، بلاشبہ وہ ہدایت یافتہ ہوا اور جس نے ان دونوں کی نافرمانی کی۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”چل کھڑا ہو۔“ یا فرمایا: ”چلا جا، تو بہت برا خطیب ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک خطیب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس خطبہ دیا، تو اس نے (خطبہ میں) کہا: «من يطع الله ورسوله فقد رشد ومن يعصهما» جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتا ہے، وہ راہ راست پر ہے اور جو ان دونوں کی نافرمانی کرتا ہے ... (ابھی اس نے اتنا ہی کہا تھا کہ) آپ نے فرمایا: " کھڑے ہو جاؤ " یا یوں فرمایا: چلے جاؤ تم بہت برے خطیب ہو ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4981]
اللہ اور اس کے رسول اللہ ﷺ کو ایک ہی کلمہ اور ضمیر تثنیہ میں جمع کرتے ہوئے یوں کہنا: (ومن يعصهما) جس نے ان دونوں کی نافرمانی کی۔
خلاف ادب شمار کیاگیا ہے۔
ان کو جدا جدا کر کے (ورسوله) کہنا چاہئے۔
عدی بن حاتم رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ دو آدمیوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے (خطبہ) تشہد پڑھا، ان میں سے ایک نے کہا: «من يطع اللہ ورسوله فقد رشد ومن يعصهما فقد غوى» تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تم بہت برے خطیب ہو " ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3281]
غوي کی واؤ پر زبر اور زیر دونوں پڑھے گئے اور فصیح لغت کی رو سے زبر صحیح ہے اور اس کا معنی ہے برائی اور شر میں انہماک و مشغولیت۔
فوائد ومسائل: خطبہ میں تعلیم کے مقابلہ میں طوالت ہوتی ہے۔
اور اس میں ہر قسم کے لوگ ہیں۔
اس لیے وضاحت کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے خطیب کو اللہ اور اس کے رسول کے لیے الگ الگ ضمیر لانی چاہیے۔
نیزمعصیت میں ضمیر کو اکٹھا کرنے کی صورت میں یہ وہم لاحق ہو سکتا ہے کہ نافرمانی وہ ہے جو بیک وقت دونوں کی نافرمانی ہو، حالانکہ نافرمانی اللہ اور اس کے رسول کی الگ الگ بھی ہو سکتی ہے جس طرح اللہ کی نافرمانی جرم اورگناہ ہے۔
اسی طرح اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی بھی الگ طور پر جرم اورگناہ ہے۔
ہاں ان کی اطاعت اور محبت میں دوئی ممکن نہیں ہے۔
ایک کی محبت واطاعت دوسرے کی اطاعت ومحبت کو مستلزم ہے۔
اس لیے ادب واحترام اور تعظیم وتوقیر کا تقاضا یہی ہے کہ اللہ اور رسول کی معصیت کے سلسلہ میں الگ الگ تذکرہ ہو، ہاں تعلیم کے موقع پر یا ایسے محل میں جہاں غلط فہمی پیدا ہونے کا خطرہ نہ ہو۔
تو پھر مفرد ضمیر (دونوں کے لیے ایک ضمیر)
لانا جائز ہے۔
جیسا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ حاجۃ کی تعلیم دیتے ہوئے فرمایا تھا: (وَمَنْ يَعْصِهِمَا فَإِنَّهُ لَا يَضُرُّ إِلَّا نَفْسَهُ، وَلَا يَضُرُّ اللَّهَ شَيْئًا)
جو ان دونوں کی نافرمانی کرے گا وہ اپنا ہی نقصان کرے گا۔
اللہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔
یہ اسلوب آپﷺ نے تعلیم کے موقع پر اختیار فرمایا۔
اور ایسے لوگوں کو مخاطب بنایا جو اللہ اوررسول کے بارے میں کسی بدعقیدگی یا غلط فہمی کا شکار نہیں ہو سکتے تھے۔
عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں ایک خطیب نے خطبہ دیا اور یوں کہا: «من يطع الله ورسوله ومن يعصهما» تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تم یہاں سے اٹھ جاؤ یا چلے جاؤ تم برے خطیب ہو ۱؎۔" [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1099]
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پسند نہیں فرمایا کہ اللہ اور اس کے رسول کو ایک ضمیر تثنیہ سے ذکر کیا جائے یہ خلاف ادب ہے۔ اس میں مساوات کا شبہ ہو سکتا ہے۔ اگر یہ مفہوم ادا کرنا ہو تو «من يعص الله ورسوله» کہا جائے۔