سنن ابي داود
كتاب الأدب— کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
باب فِي الرُّخْصَةِ فِي الْجَمْعِ بَيْنَهُمَا باب: محمد نام اور ابوالقاسم کنیت جمع کرنے کی اجازت کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ , وَأَبُو بَكْرٍ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ فِطْرٍ ، عَنْ مُنْذِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ ، قَالَ : قَالَ عَلِيٌّ رَحِمَهُ اللَّهُ " قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنْ وُلِدَ لِي مِنْ بَعْدِكَ : وَلَدٌ أُسَمِّيهِ بِاسْمِكَ ، وَأُكَنِّيهِ بِكُنْيَتِكَ , قال : نَعَمْ " , وَلَمْ يَقُلْ أَبُو بَكْرٍ ، قُلْتُ : قَالَ : قَالَ عَلِيٌّ عَلَيْهِ السَّلَام لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
´محمد بن حنفیہ کہتے ہیں کہ` علی رضی اللہ عنہ نے کہا : میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! اگر آپ کے بعد میرے بیٹا پیدا ہو تو میں اس کا نام اور اس کی کنیت آپ کے نام اور آپ کی کنیت پر رکھوں ؟ آپ نے فرمایا : ” ہاں “ ۔
جناب محمد بن حنفیہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اگر آپ کے بعد میرے ہاں بچہ پیدا ہو، تو کیا میں اس کا نام اور کنیت آپ کے نام اور کنیت پر رکھ سکتا ہوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ (راویِ حدیث) ابوبکر بن ابی شیبہ کے الفاظ میں «قُلْتُ» کا لفظ نہیں ہے، بلکہ یوں ہے کہ «قَالَ عَلِيٌّ عَلَيْهِ السَّلَامُ لِلنَّبِيِّ ﷺ» ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
محمد بن حنفیہ کہتے ہیں کہ علی رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اگر آپ کے بعد میرے بیٹا پیدا ہو تو میں اس کا نام اور اس کی کنیت آپ کے نام اور آپ کی کنیت پر رکھوں؟ آپ نے فرمایا: " ہاں۔" [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4967]
اس واقعےسے نام اور کنیت دونوں کے رکھنے کا جواز معلوم ہوتا ہے۔
واللہ اعلم