سنن ابي داود
كتاب الأدب— کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
باب فِي تَغْيِيرِ الأَسْمَاءِ باب: نام بدل دینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4950
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعِيدٍ الطَّالْقَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُهَاجِرِ الْأَنْصَارِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عَقِيلُ بْنُ شَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْجُشَمِيِّ وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ ، قَالَ : قال رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تَسَمَّوْا بِأَسْمَاءِ الْأَنْبِيَاءِ ، وَأَحَبُّ الْأَسْمَاءِ إِلَى اللَّهِ : عَبْدُ اللَّهِ ،وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ ، وَأَصْدَقُهَا : حَارِثٌ ، وَهَمَّامٌ ، وَأَقْبَحُهَا : حَرْبٌ ، وَمُرَّةُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابو وہب جشمی رضی اللہ عنہ ، انہیں شرف صحبت حاصل ہے ، کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” انبیاء کے نام رکھا کرو ، اللہ تعالیٰ کے نزدیک محبوب و پسندیدہ نام ” عبداللہ “ اور ” عبدالرحمٰن “ ہیں ، اور سب سے سچے نام ” حارث “ و ” ہمام “ ہیں ۱؎ ، اور سب سے نا پسندیدہ و قبیح نام ” حرب “ و ” مرہ “ ہیں ۲؎ ۔
وضاحت:
۱؎: کیونکہ یہ دونوں اپنے مشتق منہ سے معنوی طور پر مطابقت رکھتے ہیں چنانچہ حارث کے معنی ہیں کمانے والا، اور ہمام کے معنی قصد و ارادہ رکھنے والے کے ہیں، اور کوئی شخص ایسا نہیں ہے جو قصد وارادہ سے خالی ہو، یہی وجہ ہے کہ یہ دونوں نام سچے ہیں۔
۲؎: ان دونوں ناموں میں ان کے ذاتی وصف کے اعتبار سے جو قباحت ہے وہ بالکل واضح ہے۔

تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´نام بدل دینے کا بیان۔`
ابو وہب جشمی رضی اللہ عنہ، انہیں شرف صحبت حاصل ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” انبیاء کے نام رکھا کرو، اللہ تعالیٰ کے نزدیک محبوب و پسندیدہ نام ” عبداللہ “ اور ” عبدالرحمٰن “ ہیں، اور سب سے سچے نام ” حارث “ و ” ہمام “ ہیں ۱؎، اور سب سے نا پسندیدہ و قبیح نام ” حرب “ و ” مرہ “ ہیں ۲؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4950]

فوائد ومسائل:
1) عبداللہ اور عبد الرحمن جیسے ناموں میں اللہ عزوجل کی طرف بندگی کی نسبت اور اس کا اظہار ہے تو سعادت ہے، اس بندے کے لیے جسے اُٹھتے بیٹھتے موقع بے موقع اس عالی نسب سے پکارا جائے۔
اس کے بالمقابل انسانوں میں کون ہوگا، جسے اسبابِ رزق کی فکر نہ ہو یا کسی طرح کے رنج و الم سے محفوظ ہو؟ اس لیے حارث اور حمام ایسے نام ہیں جو حقیقت سے قریب تر ہیں۔
نیز بقول بعض نام کا اپنے مسمی پر کچھ معنوی اثر بھی ہوتا ہے، اس لیئے اچھے نام رکھنے چاہیئں۔
حرب (لڑاکا) اور مرہ (کڑوہ) بہت برے نام ہیں، لہذا ان سے بچنا چاہیئے۔
2) مذکورہ روایت کی تحقیق کی بابت ہمارے فاضل محقق لکھتے ہیں کہ یہ روایت سنداَ ضعیف ہے، تاہم اس کے شواہد ہیں۔
لیکن اس شواہد کی تفصیل ذکر نہیں کی وہ شواہد کس درجے کے ہیں۔
۔
۔
۔
مذکورہ بالا روایت کے الفاظ (أحب الأسماء عبدالله و الرحمن) صحیح مسلم (حدیث 2132) اور سنن ابو داؤد (حدیث 4949) میں صحیح سند سے مروی ہیں جنہیں خود اُنھوں نے بھی صحیح قرار دیا ہے۔
نیز روایت کے باقی الفاظ: (تسمو بأسماء الأنبياء) کے الفاظ کے سوا صحیح ہے، جیسا کہ شیخ البانی ؒ نے ذکر کیا ہے۔
تفصیل کے لیئے دیکھئے: (الصحیحة، حديث: 904)

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4950 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3595 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´کس طرح کا گھوڑا اچھا اور پسندیدہ ہوتا ہے۔`
صحابی رسول ابو وہب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” تم (اپنے بچوں کے) نام انبیاء کے ناموں پر رکھو، اور اللہ کے نزدیک سب ناموں میں زیادہ پسندیدہ نام عبداللہ اور عبدالرحمٰن ہے ۱؎، گھوڑے باندھو، ان کی پیشانی سہلاؤ اور ان کے پٹھوں کی مالش کرو، ان کے گلے میں قلادے لٹکاؤ، لیکن تانت کے نہیں، کمیتی (سرخ سیاہ رنگ والے) گھوڑے رکھو جن کی پیشانی اور ٹانگیں سفید ہوں یا اشقر (سرخ زرد رنگ والے) گھوڑے رکھو جن کی پیشا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن نسائي/كتاب الخيل/حدیث: 3595]

اردو حاشہ: (1) نام کا بھی شخصیت پر اثر ہوتا ہے‘ لہٰذا نام اچھا رکھنا چاہیے۔ حدیث کا وہ حصہ جس میں انبیاء علیہم السلام کے نام رکھنے حکم ہے وہ ضعیف ہے‘ تاہم انبیاء والے نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں بلکہ مستحب ہے۔ نبی اکرمﷺ نے اپنے بیٹے کا نام ابراہیم رکھا تھا۔ ذاتی طور پر انبیاءعلیہم السلام کے نام افضل ہیں اور اپنے بچوں کے نام ان کے نام پر رکھنا ان سے محبت کی علامت ہے۔ لیکن معنی کے لحاظ سے عبداللہ اور عبدالرحمن افضل ہیں جیسا کہ صحیح حدیث میں ہے کیونکہ ان میں اعتراف عبدیت ہے۔ ان جیسے دیگر ناموں‘ مثلا: عبدالرحیم‘ عبدالحمید وغیرہ کا بھی ان شاء اللہ یہی حکم ہے۔ واللہ أعلم۔
(2) ”ہاتھ پھیرا کرو“ دوسرے معنیٰ یہ بھی ہوسکتے ہیں کہ انہیں صاف ستھرا رکھا کرو‘ ان کی خوب دیکھ بھال کیا کرو۔
(3) ”تندی نہ ڈالو“ کیونکہ یہ سخت اور تیز ہوتی ہے‘ اس سے گلا کٹنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
(4) ”قرمزی“ سیاہ وسرخ دونوں رنگوں کے امتزاج سے یہ رنگ بنتا ہے۔ اس قسم کے گھوڑوں کا بہتر ثابت ہونا تجربے کی بنیاد پر تھا نہ کہ وحی سے۔ کسی اور علاقے اور زمانے میں اس کی خلاف بھی ممکن ہے۔ ویسے ان رنگوں کے گھوڑے خوب صورت معلوم ہوتے ہیں۔ ماتھے پرپھول کی طرح سفیدی اور چاروں پاؤں گھٹنوں سے نیچے سفید‘ کیا ہی بھلے لگتے ہیں!

درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3595 سے ماخوذ ہے۔