سنن ابي داود
كتاب الأدب— کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
باب فِي الْمَعُونَةِ لِلْمُسْلِمِ باب: مسلمان کو مدد دینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4947
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ : قال نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` تمہارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہر بھلی بات صدقہ ہے ۱؎ “ ۔
وضاحت:
۱؎: یعنی ہر اچھی بات میں ایک صدقہ کا ثواب ہوتا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´مسلمان کو مدد دینے کا بیان۔`
حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ تمہارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” ہر بھلی بات صدقہ ہے ۱؎۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4947]
حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ تمہارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” ہر بھلی بات صدقہ ہے ۱؎۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4947]
فوائد ومسائل:
صدقے کا مفہوم صرف مال ہی سی متعلق نہیں، بلکہ ہر چھوٹی بڑی نیکی صدقہ ہے۔
صدقے کا مفہوم صرف مال ہی سی متعلق نہیں، بلکہ ہر چھوٹی بڑی نیکی صدقہ ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4947 سے ماخوذ ہے۔