حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ ،حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ مِثْلَهُ ، قَالَ : عَلَى خَيْرِ طَائِرٍ ، فَسَلَّمَتْنِي إِلَيْهِنَّ ، فَغَسَلْنَ رَأْسِي وَأَصْلَحْنَنِي فَلَمْ يَرُعْنِي إِلَّا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضُحًى ، فَأَسْلَمْنَنِي إِلَيْهِ .
´ابواسامہ سے اسی کے ہم مثل مروی ہے` اس میں ہے ( ان عورتوں نے کہا ) اچھا نصیبہ ہے پھر میری ماں نے مجھے ان عورتوں کے سپرد کر دیا ، انہوں نے میرا سر دھویا اور مجھے سجایا سنوارا ( میں جان نہیں پا رہی تھی کہ یہ سب کیا اور کیوں ہو رہا ہے ) کہ چاشت کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی آ کر مجھے حیرانی میں ڈال دیا تو ان عورتوں نے مجھے آپ کے حوالہ کر دیا ۔
جناب ابواسامہ رحمہ اللہ نے مذکورہ بالا حدیث کے مثل روایت کیا اور کہا: «عَلَى خَيْرِ طَائِرٍ» ”اللہ کرے تیری قسمت اچھی ہو۔“ اور مجھے ان عورتوں کے حوالے کر دیا، انہوں نے میرا سر دھویا اور مجھے بنایا سنوارا، اور میں اس وقت ڈر سی گئی جب دن چڑھے رسول اللہ ﷺ میرے سامنے ہوئے تو انہوں نے مجھے آپ ﷺ کے حوالے کر دیا۔