سنن ابي داود
كتاب الأدب— کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
باب كَرَاهِيَةِ الْغِنَاءِ وَالزَّمْرِ باب: گانے بجانے کی کراہت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4925
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا مُطْعِمُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا نَافِعٌ ، قَالَ : كُنْتُ رِدْفَ ابْنِ عُمَرَ إِذْ مَرَّ بِرَاعٍ يَزْمُرُ فَذَكَرَ نَحْوَهُ ، قال أَبُو دَاوُد : أُدْخِلَ بَيْنَ مُطْعِمٍ وَنَافِعٍ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى .
´نافع کہتے ہیں کہ` میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پیچھے سوار تھا ، کہ ان کا گزر ایک چرواہے کے پاس سے ہوا جو بانسری بجا رہا تھا ، پھر انہوں نے اسی طرح کی روایت ذکر کی ۔
(مذکورہ بالا روایت کے سلسلے میں) جناب نافع رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ سواری پر ان کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا کہ ان کا گزر ایک چرواہے کے پاس سے ہوا جو بانسری بجا رہا تھا۔“ اور مذکورہ بالا حدیث کی مانند ذکر کیا۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مطعم (مطعم بن مقدام) اور نافع کے درمیان سلیمان بن موسیٰ کا واسطہ بڑھا دیا گیا ہے۔“