سنن ابوداود — حدیث نمبر 4898
باب: بدلہ لینے کا بیان۔
باب فِي الاِنْتِصَارِ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي . ح وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، أخبرنا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ , الْمَعْنَى وَاحِدٌ ، أخبرنا ابْنُ عَوْنٍ ، قَالَ : كُنْتُ أَسْأَلُ عَنِ الِانْتِصَارِ وَلَمَنِ انْتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهِ فَأُولَئِكَ مَا عَلَيْهِمْ مِنْ سَبِيلٍ سورة الشورى آية 41 , فَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، عَنْ أُمِّ مُحَمَّدٍ امْرَأَةِ أَبِيهِ ، قَالَ ابْنُ عَوْنٍ : وَزَعَمُوا أَنَّهَا كَانَتْ تَدْخُلُ عَلَى أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ ، قَالَتْ : قَالَتْ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ : " دَخَلَ عَلَيَّ ّرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَنَا زَيْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ ، فَجَعَلَ يَصْنَعُ شَيْئًا بِيَدِهِ ، فَقُلْتُ : بِيَدِهِ حَتَّى فَطَّنْتُهُ لَهَا ، فَأَمْسَكَ وَأَقْبَلَتْ زَيْنَبُ تَقَحَّمُ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، فَنَهَاهَا فَأَبَتْ أَنْ تَنْتَهِيَ ، فَقَالَ لِعَائِشَةَ : سُبِّيهَا فَسَبَّتْهَا فَغَلَبَتْهَا ، فَانْطَلَقَتْ زَيْنَبُ إِلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، فَقَالَتْ : إِنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا وَقَعَتْ بِكُمْ وَفَعَلَتْ فَجَاءَتْ فَاطِمَةُ ، فَقَالَ لَهَا : إِنَّهَا حِبَّةُ أَبِيكِ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ فَانْصَرَفَتْ ، فَقَالَتْ لَهُمْ : أَنِّي قُلْتُ لَهُ كَذَا وَكَذَا ، فَقَالَ لِي : كَذَا وَكَذَا ، قَالَ : وَجَاءَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَلَّمَهُ فِي ذَلِكَ .
´ابن عون کہتے ہیں` آیت کریمہ «ولمن انتصر بعد ظلمه فأولئك ما عليهم من سبيل» ” اور جو لوگ اپنے مظلوم ہونے کے بعد ( برابر کا ) بدلہ لے لیں تو ایسے لوگوں پر الزام کا کوئی راستہ نہیں “ ( سورۃ الشوریٰ : ۴۱ ) میں بدلہ لینے کا جو ذکر ہے اس کے متعلق میں پوچھ رہا تھا تو مجھ سے علی بن زید بن جدعان نے بیان کیا ، وہ اپنی سوتیلی ماں ام محمد سے روایت کر رہے تھے ، ( ابن عون کہتے ہیں : لوگ کہتے ہیں کہ وہ ( ام محمد ) ام المؤمنین ۱؎ کے پاس جایا کرتی تھیں ) ام محمد کہتی ہیں : ام المؤمنین نے کہا : میرے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے ، ہمارے پاس زینب بنت حجش رضی اللہ عنہا تھیں آپ اپنے ہاتھ سے مجھے کچھ چھیڑنے لگے ( جیسے میاں بیوی میں ہوتا ہے ) تو میں نے ہاتھ کے اشارہ سے آپ کو بتا دیا کہ زینب بنت حجش بیٹھی ہوئی ہیں ، تو آپ رک گئے اتنے میں زینب آ کر ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے الجھ گئیں اور انہیں برا بھلا کہنے لگیں ، تو آپ نے انہیں اس سے منع فرمایا لیکن وہ نہ مانیں ، تو آپ نے ام المؤمنین عائشہ سے فرمایا : ” تم بھی انہیں کہو “ ، تو انہوں نے بھی کہا اور وہ ان پر غالب آ گئیں ، تو ام المؤمنین زینب رضی اللہ عنہا ، علی رضی اللہ عنہ کے پاس گئیں ، اور ان سے کہا کہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے تمہیں یعنی بنو ہاشم کو گالیاں دیں ہیں ( کیونکہ ام زینب ہاشمیہ تھیں ) پھر فاطمہ رضی اللہ عنہا ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی شکایت کرنے ) آئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : قسم ہے کعبہ کے رب کی وہ ( یعنی عائشہ ) تمہارے والد کی چہیتی ہیں تو وہ لوٹ گئیں اور بنو ہاشم کے لوگوں سے جا کر انہوں نے کہا : میں نے آپ سے ایسا اور ایسا کہا تو آپ نے مجھے ایسا اور ایسا فرمایا ، اور علی رضی اللہ عنہ بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آپ سے اس سلسلے میں گفتگو کی ۔
عبداللہ ابن عون رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”میں آیتِ کریمہ ﴿وَلَمَنِ انْتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهِ فَأُولَئِكَ مَا عَلَيْهِمْ مِنْ سَبِيلٍ﴾ [سورة الشورى: 41] میں وارد «اِنْتِصَار» کے معنی پوچھتا تھا کہ مجھے علی بن زید بن جدعان رحمہ اللہ نے اپنی سوتیلی والدہ ام محمد رحمہا اللہ سے روایت کیا اور ابن عون رحمہ اللہ نے کہا: ”ان لوگوں کا خیال تھا کہ ام محمد، ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں آیا جایا کرتی تھیں۔“ ام محمد رحمہا اللہ نے کہا: ”ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ میرے ہاں تشریف لائے، جبکہ ام المؤمنین سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا بھی ہمارے ہاں تھیں، تو رسول اللہ ﷺ نے مجھے اپنے ہاتھ سے چھیڑا (جیسے میاں بیوی میں ہوتا ہے) تو میں نے آپ کا ہاتھ پکڑ لیا اور آپ کو اشارے سے سمجھایا کہ وہ (سیدہ زینب بھی) ہمارے ہاں موجود ہیں۔ تو آپ ﷺ رک گئے۔ پھر سیدہ زینب رضی اللہ عنہا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر بولنے لگیں۔ رسول اللہ ﷺ نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو منع کیا مگر وہ نہ رکیں تو آپ ﷺ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: ”اسے جواب دو۔“ چنانچہ انہوں نے اسی انداز سے جواب دیا اور (سیدہ زینب پر) غالب آ گئیں۔ تو سیدہ زینب رضی اللہ عنہا سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ہاں گئیں اور کہا کہ: ”سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا تم لوگوں (بنو ہاشم) کے بارے میں ایسی ایسی باتیں کرتی ہیں اور ایسے ایسے کیا ہے۔“ تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا (رسول اللہ ﷺ کے پاس) آئیں تو آپ ﷺ نے انہیں کہا: ”رب کعبہ کی قسم! یہ تمہارے ابا کی چہیتی ہے۔“ چنانچہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا واپس چلی گئیں اور آ کر انہیں (سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو) بتایا کہ: ”میں نے آپ سے ایسے ایسے کہا ہے تو آپ ﷺ نے مجھے ایسے ایسے کہا ہے۔“ چنانچہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور آپ سے اس بارے میں بات کی۔“