حدیث نمبر: 4892
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، قَالَ : حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَشِيطٍ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عَلْقَمَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا الْهَيْثَمِ يَذْكُرُ ، أَنَّهُ سَمِعَ دُخَيْنًا كَاتِبَ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ : كَانَ لَنَا جِيرَانٌ يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ فَنَهَيْتُهُمْ فَلَمْ يَنْتَهُوا ، فَقُلْتُ لِعُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ : إِنَّ جِيرَانَنَا هَؤُلَاءِ يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ وَإِنِّي نَهَيْتُهُمْ فَلَمْ يَنْتَهُوا فَأَنَا دَاعٍ لَهُمُ الشُّرَطَ ، فَقَالَ : دَعْهُمْ ، ثُمَّ رَجَعْتُ إِلَى عُقْبَةَ مَرَّةً أُخْرَى ، فَقُلْتُ : إِنَّ جِيرَانَنَا قَدْ أَبَوْا أَنْ يَنْتَهُوا عَنْ شُرْبِ الْخَمْرِ وَأَنَا دَاعٍ لَهُمُ الشُّرَطَ ، قَالَ : وَيْحَكَ دَعْهُمْ ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَذَكَرَ مَعْنَى حَدِيثِ مُسْلِمٍ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : قَالَ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ : عَنْ لَيْثٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ ، قَالَ : لَا تَفْعَلْ وَلَكِنْ عِظْهُمْ وَتَهَدَّدْهُمْ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کے منشی ( سکریٹری ) دخین کہتے ہیں کہ` ہمارے کچھ پڑوسی شراب پیتے تھے ، میں نے انہیں منع کیا تو وہ باز نہیں آئے ، چنانچہ میں نے عقبہ بن عامر سے کہا کہ ہمارے یہ پڑوسی شراب پیتے ہیں ، ہم نے انہیں منع کیا لیکن وہ باز نہیں آئے ، لہٰذا اب میں ان کے لیے پولیس کو بلاؤں گا ، تو انہوں نے کہا : انہیں چھوڑ دو ، پھر میں دوبارہ عقبہ کے پاس لوٹ کر آیا اور میں نے ان سے کہا : میرے پڑوسیوں نے شراب پینے سے باز آنے سے انکار کر دیا ہے ، اور اب میں ان کے لیے پولیس بلانے والا ہوں ، انہوں نے کہا : تمہارا برا ہو ، انہیں چھوڑ دو ، اس لیے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے ... پھر انہوں نے مسلم جیسی حدیث بیان کی ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ہاشم بن قاسم نے کہا کہ اس حدیث میں لیث سے اس طرح روایت ہے کہ عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہا : ” ایسا نہ کرو بلکہ انہیں نصیحت کرو اور انہیں دھمکاؤ “ ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الأدب / حدیث: 4892
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: حسن, أخرجه أحمد (4/153) والنسائي في الكبريٰ (7283) وسنده حسن
تخریج حدیث « تفرد بہ أبو داود، (4/153، 158)، (تحفة الأشراف: 9924) (ضعیف) »