سنن ابي داود
كتاب الأدب— کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
باب فِي هَدْىِ الرَّجْلِ باب: پیدل چلنے والے کی چال کا بیان۔
حدیث نمبر: 4863
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : " كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا مَشَى كَأَنَّهُ يَتَوَكَّأُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب چلتے تو ایسا لگتا گویا آپ آگے کی جانب جھکے ہوئے ہیں ( جیسے کوئی اونچے سے نیچے کی طرف اتر رہا ہو ) ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´پیدل چلنے والے کی چال کا بیان۔`
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب چلتے تو ایسا لگتا گویا آپ آگے کی جانب جھکے ہوئے ہیں (جیسے کوئی اونچے سے نیچے کی طرف اتر رہا ہو)۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4863]
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب چلتے تو ایسا لگتا گویا آپ آگے کی جانب جھکے ہوئے ہیں (جیسے کوئی اونچے سے نیچے کی طرف اتر رہا ہو)۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4863]
فوائد ومسائل:
یعنی متواضعانہ انداز سے چلتے بخلاف متکبر لوگوں کی چال کے، کہ وہ سینہ نکال کر اکڑ کر چلتے ہیں۔
یعنی متواضعانہ انداز سے چلتے بخلاف متکبر لوگوں کی چال کے، کہ وہ سینہ نکال کر اکڑ کر چلتے ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4863 سے ماخوذ ہے۔