سنن ابي داود
كتاب الأدب— کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
باب فِي الْجُلُوسِ فِي الطُّرُقَاتِ باب: راستوں میں بیٹھنے کے حقوق و آداب کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بِنِ الطَّبَّاعِ ، وَكَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا مَرْوَانُ ، قَالَ ابْنُ عِيسَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : " جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ لِي إِلَيْكَ حَاجَةً ، فَقَالَ لَهَا : يَا أُمَّ فُلَانٍ ، اجْلِسِي فِي أَيِّ نَوَاحِي السِّكَكِ شِئْتِ ، حَتَّى أَجْلِسَ إِلَيْكِ ، قَالَ : فَجَلَسَتْ ، فَجَلَسَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهَا حَتَّى قَضَتْ حَاجَتَهَا " ، لَمْ يَذْكُرُ ابْنُ عِيسَى : حَتَّى قَضَتْ حَاجَتَهَا . وقَالَ كَثِيرٌ :عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ .
´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی ، اور بولی : اللہ کے رسول ! مجھے آپ سے ایک ضرورت ہے ، آپ نے اس سے فرمایا : ” اے فلاں کی ماں ! جہاں چاہو گلی کے کسی کونے میں بیٹھ جاؤ ، یہاں تک کہ میں تمہارے پاس آ کر ملوں “ چنانچہ وہ بیٹھ گئی ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے آ کر ملے ، یہاں تک کہ اس نے آپ سے اپنی ضرورت کی بات کی ۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک عورت نبی کریم ﷺ کے پاس آئی اور کہنے لگی: ”اے اللہ کے رسول! مجھے آپ سے ایک کام ہے۔“ آپ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”اے فلاں! کسی گلی کے کونے پر بیٹھ جاؤ میں تیرے ساتھ بیٹھ سکتا ہوں (تیری بات سن سکتا ہوں)۔“ چنانچہ وہ بیٹھ گئی اور نبی کریم ﷺ بھی اس کے ساتھ بیٹھ گئے حتیٰ کہ اس نے اپنا مقصد پا لیا۔ ابن عیسیٰ نے «حَتَّى قَضَتْ حَاجَتَهَا» کا لفظ ذکر نہیں کیا۔ اور کثیر (کثیر بن عبید) نے اپنی سند میں (عنعنہ سے روایت کرتے ہوئے) «عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ» کہا۔