سنن ابي داود
كتاب الأدب— کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
باب فِي حُسْنِ الْعِشْرَةِ باب: حسن معاشرت کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا سَلْمٌ الْعَلَوِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ ، " أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَلَّمَا يُوَاجِهُ رَجُلًا فِي وَجْهِهِ بِشَيْءٍ يَكْرَهُهُ ، فَلَمَّا خَرَجَ ، قَالَ : لَوْ أَمَرْتُمْ هَذَا أَنْ يَغْسِلَ ذَا عَنْهُ " ، قَالَ أَبُو دَاوُد : سَلْمٌ لَيْسَ هُوَ عَلَوِيًّا ، كَانَ يُبْصِرُ فِي النُّجُومِ ، وَشَهِدَ عِنْدَ عَدِيِّ بْنِ أَرْطَاةَ عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلَالِ ، فَلَمْ يُجِزْ شَهَادَتَهُ .
´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، اس پر زردی کا نشان تھا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حال یہ تھا کہ آپ بہت کم کسی شخص کے روبرو اس سے کوئی ایسی بات کہتے جسے وہ ناپسند کرتا تو جب وہ نکل گیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کاش تم لوگ اس سے کہتے کہ وہ اسے اپنے سے دھو ڈالے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : سلم علوی ( یعنی اولاد علی میں سے ) نہیں تھا بلکہ وہ ستارے دیکھا کرتا تھا ۱؎ اور اس نے عدی بن ارطاۃ کے پاس چاند دیکھنے کی گواہی دی تو انہوں نے اس کی گواہی قبول نہیں کی ۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کے پاس آیا جبکہ اس پر زرد رنگ کا کچھ نشان تھا، اور رسول اللہ ﷺ کسی شخص کو اس کے منہ پر بہت کم ایسی بات کہتے تھے جو اس کو ناگوار ہو (یعنی اس کی غلطی پر اس کو نہ ٹوکتے تھے)۔ جب وہ چلا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم ہی اس کو کہہ دو کہ اس (رنگ) کو دھو ڈالے (تو بہتر ہو)۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ”اس کا راوی ”سلم علوی“ حقیقت میں اولادِ علی رضی اللہ عنہ میں سے نہیں (یہ دوسرا شخص ہے، اس کا نام سلم بن قیس ہے اور یہ بصری ہے چونکہ ستارے اوپر ہوتے ہیں) ستاروں پر نظر رکھنے کی وجہ سے اسے علوی کہا جانے لگا، اس نے سیدنا عدی بن ارطاۃ رحمہ اللہ کے سامنے چاند دیکھنے کی گواہی دی تو انہوں نے قبول نہ کی۔“