سنن ابوداود — حدیث نمبر 4778
باب: غصہ پی جانے والے کی فضیلت کا بیان۔
باب مَنْ كَظَمَ غَيْظًا
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ ، عَنْ بِشْرٍ يَعْنِي ابْنَ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَبْنَاءِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، نَحْوَهُ ، قَالَ : مَلَأَهُ اللَّهُ أَمْنًا وَإِيمَانًا ، لَمْ يَذْكُرْ قِصَّةَ دَعَاهُ اللَّهُ زَادَ ، وَمَنْ تَرَكَ لُبْسَ ثَوْبِ جَمَالٍ وَهُوَ يَقْدِرُ عَلَيْهِ ، قَالَ بِشْرٌ : أَحْسِبُهُ ، قَالَ : تَوَاضُعًا ، كَسَاهُ اللَّهُ حُلَّةَ الْكَرَامَةِ ، وَمَنْ زَوَّجَ لِلَّهِ تَعَالَى تَوَّجَهُ اللَّهُ تَاجَ الْمُلْكِ .
´نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے فرزندوں میں سے ایک شخص اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح فرمایا ، آپ نے فرمایا : ” اللہ اسے امن اور ایمان سے بھر دے گا اور اس میں یہ واقعہ مذکور نہیں کہ اللہ اسے بلائے گا ، البتہ اتنا اضافہ ہے ، اور جو خوب ( تواضع و فروتنی میں ) صورتی کا لباس پہننا ترک کر دے ، حالانکہ وہ اس کی قدرت رکھتا ہو ، تو اللہ تعالیٰ اسے عزت کا جوڑا پہنائے گا ، اور جو اللہ کی خاطر شادی کرائے گا ۱؎ تو اللہ اسے بادشاہت کا تاج پہنائے گا “ ۔
اصحابِ نبی کریم ﷺ میں سے کسی کے بیٹے نے اپنے والد (رضی اللہ عنہ) سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، اور مندرجہ بالا حدیث کی مانند ذکر کیا (اور) کہا: ”اللہ اسے امن اور ایمان سے بھر دے گا۔“ مگر اس میں یہ نہیں: ”اللہ اسے بلائے گا۔“ مزید کہا: ”جس شخص نے زینت اور جمال والا لباس ترک کیا، حالانکہ وہ اس کی استطاعت رکھتا ہو۔“ بشر بن منصور نے کہا: میرا خیال ہے کہ آپ نے فرمایا: ”وہ اس نے تواضع کی وجہ سے چھوڑا ہو تو اللہ اسے عزت اور کرامت کا جوڑا پہنائے گا، اور جس نے اللہ کی رضا کے لیے نکاح کر دیا ہو تو اللہ اسے تاجِ شاہی پہنائے گا۔“