سنن ابي داود
كتاب السنة— کتاب: سنتوں کا بیان
باب فِي قِتَالِ اللُّصُوصِ باب: چوروں سے مقابلہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4766
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، نَحْوَهُ ، قَالَ : سِيمَاهُمُ التَّحْلِيقُ وَالتَّسْبِيدُ ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمْ فَأَنِيمُوهُمْ , قال أَبُو دَاوُد : التَّسْبِيدُ اسْتِئْصَالُ الشَّعْرِ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح فرمایا ، البتہ اس میں یہ ہے کہ آپ نے فرمایا : ” ان کی علامت سر منڈانا اور بالوں کو جڑ سے ختم کرنا ہے ، لہٰذا جب تم انہیں دیکھو تو انہیں قتل کر دو “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : «تسبید» : بال کو جڑ سے ختم کرنے کو کہتے ہیں ۔