حدیث نمبر: 4746
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا ، فَقَالَ : " مَا أَنْتُمْ جُزْءٌ مِنْ مِائَةِ أَلْفِ جُزْءٍ مِمَّنْ يَرِدُ عَلَيَّ الْحَوْضَ " ، قَالَ : قُلْتُ : كَمْ كُنْتُمْ يَوْمَئِذٍ ؟ قَالَ : سَبْعُ مِائَةٍ ، أَوْ ثَمَانِ مِائَةٍ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ، ہم نے ایک جگہ پڑاؤ کیا تو آپ نے فرمایا : ” تم لوگ ان لوگوں کے ایک لاکھ حصوں میں کا ایک حصہ بھی نہیں ہو جو لوگ حشر میں حوض کوثر پر آئیں گے “ ۔ راوی ( ابوحمزہ ) کہتے ہیں : میں نے زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے کہا : اس دن آپ لوگ کتنے تھے ؟ کہا : سات سویا آٹھ سو ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب السنة / حدیث: 4746
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, مشكوة المصابيح (5593),
تخریج حدیث « تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 3666)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/367، 369، 371) (صحیح) »

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´قبر میں سوال کئے جانے اور قبر کے عذاب کا بیان۔`
زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، ہم نے ایک جگہ پڑاؤ کیا تو آپ نے فرمایا: " تم لوگ ان لوگوں کے ایک لاکھ حصوں میں کا ایک حصہ بھی نہیں ہو جو لوگ حشر میں حوض کوثر پر آئیں گے۔‏‏‏‏" راوی (ابوحمزہ) کہتے ہیں: میں نے زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے کہا: اس دن آپ لوگ کتنے تھے؟ کہا: سات سویا آٹھ سو۔ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4746]
فوائد ومسائل:
رسول ؐ کی امت گنتی میں سب امتوں سے بڑھ کر ہے اور اہل ایمان وتوحید ہی اس حوض کے پانی سے مستفید ہوں گے، یعنی وہ خوش بخت عظماء اور اچھے نصیبے والے لوگ جو شرک وبدعات سے محفوظ رہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4746 سے ماخوذ ہے۔