حدیث نمبر: 4741
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، أخبرنا جَرِيرٌ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " إِنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ فِيهَا وَيَشْرَبُونَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ” جنت والے اس میں کھائیں گے پیئیں گے ۱؎ “ ۔

وضاحت:
۱؎: حدیث کا باب سے کوئی تعلق نہیں لیکن وہ اس کے متعلقات سے ہے جنت کی نعمتوں سے جنتی کھائیں گے پیئیں گے لیکن وہ کبھی ختم نہ ہوں گی۔
حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب السنة / حدیث: 4741
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم (2835)
تخریج حدیث « صحیح مسلم/الجنة وصفة نعیمھا 7 (2835)، (تحفة الأشراف: 2300)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/316، 364) سنن الدارمی/الرقاق 107 (2872) (صحیح) »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 2835

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´شفاعت کا بیان۔`
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جنت والے اس میں کھائیں گے پیئیں گے ۱؎۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4741]
فوائد ومسائل:
آخرت میں جنت کی نعمتیں یا دوزخ کا عذاب کوئی وہمی باتیں نہیں ہیں، بلکہ حقیقی امور ہیں۔
البتہ انہیں اس دنیا پر قیاس نہیں کیا جا سکتا۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4741 سے ماخوذ ہے۔