سنن ابي داود
كتاب السنة— کتاب: سنتوں کا بیان
باب فِي ذَرَارِيِّ الْمُشْرِكِينَ باب: کفار اور مشرکین کی اولاد کے انجام کا بیان۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، قَالَ : سَمِعْتُ حَمَّادَ بْنَ سَلَمَةَ يُفَسِّرُ حَدِيثَ كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ ، قَالَ : " هَذَا عِنْدَنَا حَيْثُ أَخَذَ اللَّهُ عَلَيْهِمُ الْعَهْدَ فِي أَصْلَابِ آبَائِهِمْ حَيْثُ ، قَالَ : أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى سورة الأعراف آية 172 " .
´حجاج بن منہال کہتے کہ` میں نے حماد بن سلمہ کو «كل مولود يولد على الفطرة» ” ہر بچہ فطرت ( اسلام ) پر پیدا ہوتا ہے “ ۱؎ کی تفسیر کرتے سنا ، آپ نے کہا : ہمارے نزدیک اس سے مراد وہ عہد ہے جو اللہ نے ان سے اسی وقت لے لیا تھا ، جب وہ اپنے آباء کی پشتوں میں تھے ، اللہ نے ان سے پوچھا تھا : «ألست بربكم قالوا بلى» ” کیا میں تمہارا رب ( معبود ) نہیں ہوں ؟ “ تو انہوں نے کہا تھا : کیوں نہیں ، ضرور ہیں ۔
جناب حماد بن سلمہ رحمہ اللہ نے حدیث: ”ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے۔“ کی تشریح میں کہا کہ ”اس کا مفہوم ہمارے نزدیک یہ ہے کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب اللہ عزوجل نے روحوں سے عہد لیا جبکہ وہ اپنے باپوں کی پشتوں میں تھے، اس وقت کہا تھا: ﴿أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى﴾ [سورة الأعراف: 172] ”کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟“ تو سب نے کہا: ”کیوں نہیں۔““