حدیث نمبر: 4692
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عُمَرَ مَوْلَى غُفْرَةَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لِكُلِّ أُمَّةٍ مَجُوسٌ ، وَمَجُوسُ هَذِهِ الْأُمَّةِ الَّذِينَ يَقُولُونَ لَا قَدَرَ ، مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ فَلَا تَشْهَدُوا جَنَازَتَهُ ، وَمَنْ مَرِضَ مِنْهُمْ فَلَا تَعُودُوهُمْ وَهُمْ شِيعَةُ الدَّجَّالِ وَحَقٌّ عَلَى اللَّهِ أَنْ يُلْحِقَهُمْ بِالدَّجَّالِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہر امت کے مجوس ہوتے ہیں ، اس امت کے مجوس وہ لوگ ہیں جو تقدیر کے منکر ہیں ، ان میں کوئی مر جائے تو تم اس کے جنازے میں شرکت نہ کرو ، اور اگر کوئی بیمار پڑے ، تو اس کی عیادت نہ کرو ، یہ دجال کی جماعت کے لوگ ہیں ، اللہ ان کو دجال کے زمانے تک باقی رکھے گا “ ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب السنة / حدیث: 4692
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, رجل من الأنصار : ’’ مجهول ‘‘ (عون المعبود 358/4) والحديث السابق (الأصل:4691)يغني عنه, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 165
تخریج حدیث « تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 3397)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/406) (ضعیف) » (اس کے راوی عمر مولی غفرہ ضعیف ہیں، نیز اس کی سند میں ایک راوی انصاری مبہم ہے)