سنن ابوداود — حدیث نمبر 4672
باب: انبیاء و رسل علیہم السلام کو ایک دوسرے پر فضیلت دینا کیسا ہے؟
باب فِي التَّخْيِيرِ بَيْنَ الأَنْبِيَاءِ عَلَيْهِمُ الصَّلاَةُ وَالسَّلاَمُ
حدیث نمبر: 4672
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ مُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، يَذْكُرُ عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَا خَيْرَ الْبَرِيَّةِ ، فَقَالَ 0 رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ذَاكَ إِبْرَاهِيمُ " .
´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا : اے مخلوق میں سے سب سے بہتر ! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ شان تو ابراہیم علیہ السلام کی ہے ۱؎ “ ۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے یوں خطاب کیا: «يَا خَيْرَ الْبَرِيَّةِ» ”اے مخلوق میں سب سے افضل شخصیت!“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام تھے۔“
وضاحت:
۱؎: ممکن ہے خیرالبریۃ ابراہیم علیہ السلام کا لقب ہو، وہ اپنے زمانہ کے سب سے بہتر تھے، آپ نے ازراہ انکسار ایسا فرمایا ورنہ آپ یقینا خیرالبریۃ ہیں۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´انبیاء و رسل علیہم السلام کو ایک دوسرے پر فضیلت دینا کیسا ہے؟`
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا: اے مخلوق میں سے سب سے بہتر! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " یہ شان تو ابراہیم علیہ السلام کی ہے ۱؎۔" [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4672]
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا: اے مخلوق میں سے سب سے بہتر! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " یہ شان تو ابراہیم علیہ السلام کی ہے ۱؎۔" [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4672]
فوائد ومسائل:
اس میں بھی کسی نبی سے آپ کا تقابل نہیں۔
ساری مخلوق میں آپ کے مرتبے کا ذکر ہے۔
اس میں بھی کسی نبی سے آپ کا تقابل نہیں۔
ساری مخلوق میں آپ کے مرتبے کا ذکر ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4672 سے ماخوذ ہے۔