حدیث نمبر: 4672
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ مُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، يَذْكُرُ عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَا خَيْرَ الْبَرِيَّةِ ، فَقَالَ 0 رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ذَاكَ إِبْرَاهِيمُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا : اے مخلوق میں سے سب سے بہتر ! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ شان تو ابراہیم علیہ السلام کی ہے ۱؎ “ ۔

وضاحت:
۱؎: ممکن ہے خیرالبریۃ ابراہیم علیہ السلام کا لقب ہو، وہ اپنے زمانہ کے سب سے بہتر تھے، آپ نے ازراہ انکسار ایسا فرمایا ورنہ آپ یقینا خیرالبریۃ ہیں۔
حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب السنة / حدیث: 4672
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم (2369)
تخریج حدیث « صحیح مسلم/الفضائل 41 (2369)، سنن الترمذی/تفسیر البینة 86 (3352)، (تحفة الأشراف: 1574)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/178، 184) (صحیح) »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 2369

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´انبیاء و رسل علیہم السلام کو ایک دوسرے پر فضیلت دینا کیسا ہے؟`
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا: اے مخلوق میں سے سب سے بہتر! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " یہ شان تو ابراہیم علیہ السلام کی ہے ۱؎۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4672]
فوائد ومسائل:
اس میں بھی کسی نبی سے آپ کا تقابل نہیں۔
ساری مخلوق میں آپ کے مرتبے کا ذکر ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4672 سے ماخوذ ہے۔