حَدَّثَنَا قَطَنُ بْنُ نُسَيْرٍ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ ، قَالَ : جَمَّعْتُ مَعَ الْحَجَّاجِ فَخَطَبَ ، فَذَكَرَ حَدِيثَ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ ، قَالَ فِيهَا : " فَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا لِخَلِيفَةِ اللَّهِ ، وَصَفِيِّهِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ " ، وَسَاقَ الْحَدِيثَ ، قَالَ : وَلَوْ أَخَذْتُ رَبِيعَةَ بِمُضَرَ ، وَلَمْ يَذْكُرْ قِصَّةَ الْحَمْرَاءِ .
´سلیمان الاعمش کہتے ہیں` میں نے حجاج کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھی ، اس نے خطبہ دیا ، پھر راوی ابوبکر بن عیاش والی روایت ( ۴۶۴۳ ) ذکر کی ، اس میں ہے کہ اس نے کہا : سنو اور اللہ کے خلیفہ اور اس کے منتخب عبدالملک بن مروان کی اطاعت کرو ، اس کے بعد آگے کی حدیث بیان کی اور کہا : اگر میں مضر کے جرم میں ربیعہ کو پکڑوں ( تو یہ غلط نہ ہو گا ) اور عجمیوں والی بات کا ذکر نہیں کیا ۔
شریک نے سلیمان اعمش سے روایت کیا، انہوں نے کہا: ”میں نے حجاج کے ساتھ جمعہ پڑھا تو اس نے خطبہ دیا، اور ابوبکر بن عیاش والی (مذکورہ بالا) حدیث (4643) بیان کی۔ اس نے کہا: ”اللہ کے خلیفہ اور اس کے منتخب عبدالملک بن مروان کی بات سنو اور اس کی اطاعت کرو۔“ اور حدیث بیان کی۔ مزید کہا: ”اور اگر میں مضر کے بدلے ربیعہ کی گرفت کروں۔“ اور عجمیوں کا ذکر نہیں کیا۔“