حدیث نمبر: 4640
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا بُرْدٌ أَبُو الْعَلَاءِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَوْضِعُ فُسْطَاطِ الْمُسْلِمِينَ فِي الْمَلَاحِمِ : أَرْضٌ يُقَالُ لَهَا الْغُوطَةُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´مکحول کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مسلمانوں کا خیمہ لڑائیوں کے وقت ایک ایسی سر زمین میں ہو گا جسے غوطہٰ ۱؎ کہا جاتا ہے “ ۔
وضاحت:
۱؎: دمشق کے پاس ملک شام میں ایک جگہ ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´خلفاء کا بیان۔`
مکحول کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” مسلمانوں کا خیمہ لڑائیوں کے وقت ایک ایسی سر زمین میں ہو گا جسے غوطہٰ ۱؎ کہا جاتا ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4640]
مکحول کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” مسلمانوں کا خیمہ لڑائیوں کے وقت ایک ایسی سر زمین میں ہو گا جسے غوطہٰ ۱؎ کہا جاتا ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4640]
فوائد ومسائل:
غوطہ دمشق کے ارد گرد باغات کا نام ہے۔
دیکھیےگزشتہ حدیث:4298۔
غوطہ دمشق کے ارد گرد باغات کا نام ہے۔
دیکھیےگزشتہ حدیث:4298۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4640 سے ماخوذ ہے۔