سنن ابي داود
كتاب السنة— کتاب: سنتوں کا بیان
باب لُزُومِ السُّنَّةِ باب: سنت پر عمل کرنے کی دعوت دینے والوں کے اجر و ثواب کا بیان۔
حدیث نمبر: 4623
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى ، أَنَّ يَحْيَى بْنَ كَثِيرٍ الْعَنْبَرِيَّ حَدَّثَهُمْ ، قَالَ : كَانَ قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، يَقُولُ لَنَا : " يَا فِتْيَانُ لَا تُغْلَبُوا عَلَى الْحَسَنِ ، فَإِنَّهُ كَانَ رَأْيُهُ السُّنَّةَ وَالصَّوَابَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´یحییٰ بن کثیر بن عنبری کہتے ہیں کہ` قرہ بن خالد ہم سے کہا کرتے تھے : اے نوجوانو ! حسن کو قدریہ مت سمجھو ، ان کی رائے سنت اور صواب تھی ۔