سنن ابي داود
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب فِي حَصَى الْمَسْجِدِ باب: مسجد کی کنکریوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 459
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَوَكِيعٌ ، قَالَا : حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، قَالَ : كَانَ يُقَالُ " إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا أَخْرَجَ الْحَصَى مِنَ الْمَسْجِدِ يُنَاشِدُهُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوصالح کہتے ہیں کہ` کہا جاتا تھا : جب آدمی کنکریوں کو مسجد سے نکالتا ہے تو وہ اسے قسم دلاتی ہیں ( کہ ہمیں نہ نکالو ) ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´مسجد کی کنکریوں کا بیان۔`
ابوصالح کہتے ہیں کہ کہا جاتا تھا: جب آدمی کنکریوں کو مسجد سے نکالتا ہے تو وہ اسے قسم دلاتی ہیں (کہ ہمیں نہ نکالو)۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة /حدیث: 459]
ابوصالح کہتے ہیں کہ کہا جاتا تھا: جب آدمی کنکریوں کو مسجد سے نکالتا ہے تو وہ اسے قسم دلاتی ہیں (کہ ہمیں نہ نکالو)۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة /حدیث: 459]
459. اردو حاشیہ:
یہ ابو صالح تابعی کا قول مقطوع ہے، نہ کہ مرفوع حدیث۔
یہ ابو صالح تابعی کا قول مقطوع ہے، نہ کہ مرفوع حدیث۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 459 سے ماخوذ ہے۔