سنن ابي داود
كتاب الديات— کتاب: دیتوں کا بیان
باب دِيَةِ الْجَنِينِ باب: جنین (ماں کے پیٹ میں پلنے والے بچہ) کی دیت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4580
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْعَوَقِيُّ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، وَجَابِرٍ ، عَنْ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ : " الْغُرَّةُ خَمْسُ مِائَةِ دِرْهَمٍ " ، قَالَ أَبُو دَاوُد : قَالَ رَبِيعَةُ : الْغُرَّةُ خَمْسُونَ دِينَارًا .
´شعبی کہتے ہیں کہ` غرہ ( غلام یا لونڈی ) کی قیمت پانچ سو درہم ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ربیعہ نے کہا : غرہ ( غلام یا لونڈی ) پچاس دینار کا ہوتا ہے ۔
جناب شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ”لونڈی غلام کی قیمت پانچ سو درہم ہے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ربیعہ رحمہ اللہ نے کہا کہ ”لونڈی غلام کی قیمت پچاس دینار ہے۔۔“