سنن ابي داود
كتاب الديات— کتاب: دیتوں کا بیان
باب دِيَةِ الْخَطَإِ شِبْهِ الْعَمْدِ باب: قتل خطا یعنی شبہ عمد کے قتل کی دیت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4551
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنَّهُ قَالَ : " فِي شِبْهِ الْعَمْدِ أَثْلَاثٌ : ثَلَاثٌ وَثَلَاثُونَ حِقَّةً ، وَثَلَاثٌ وَثَلَاثُون جَذَعَةً ، وَأَرْبَعٌ وَثَلَاثُونَ ثَنِيَّةً ، إِلَى بَازِلِ عَامِهَا وَكُلُّهَا خَلِفَةٌ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` شبہ عمد کی دیت میں تین قسم کے اونٹ ہوں گے ، تینتیس حقہ ، تینتیس جذعہ اور چونتیس ایسی اونٹنیاں جو چھ برس سے لے کر نو برس تک کی ہوں اور سب گابھن ہوں ۔