سنن ابي داود
كتاب الحدود— کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان
باب فِيمَنْ أَتَى بَهِيمَةً باب: جانور سے جماع کرنے والے کی سزا کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، أَنَّ شَرِيكًا ، وَأَبَا الْأَحْوَصِ ، وَأَبَا بَكْرِ بْنَ عَيَّاشٍ ، حَدَّثُوهُمْ عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " لَيْسَ عَلَى الَّذِي يَأْتِي الْبَهِيمَةَ حَدٌّ " ، قَالَ أَبُو دَاوُد : وَكَذَا قَالَ عَطَاءٌ ، وقَالَ الْحَكَمُ : أَرَى أَنْ يُجْلَدَ وَلَا يُبْلَغَ بِهِ الْحَدَّ ، وقَالَ الْحَسَنُ : هُوَ بِمَنْزِلَةِ الزَّانِي ، قَالَ أَبُو دَاوُد : حَدِيثُ عَاصِمٍ يُضَعِّفُ حَدِيثَ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو .
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` جو چوپائے سے جماع کرے اس پر حد نہیں ہے ، ابوداؤد کہتے ہیں : اسی طرح عطاء نے کہا ہے ۔ اور حکم کہتے ہیں : میری رائے یہ ہے کہ اسے کوڑے مارے جائیں ، لیکن اتنے کوڑے جو حد سے کم ہوں ۔ اور حسن کہتے ہیں : وہ زانی ہی کے درجہ میں ہے یعنی اس کی وہی سزا ہو گی جو زانی کی ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : عاصم کی حدیث عمرو بن ابی عمرو کی حدیث کی تضعیف کر رہی ہے ۱؎ ۔
ابورزین، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ”جو شخص چوپائے سے بدفعلی کرے اس پر حد نہیں ہے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”عطاء رحمہ اللہ نے بھی ایسے ہی کہا ہے۔“ حکم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”اس کو کوڑے لگائے جائیں، مگر اس تعداد میں کہ حد کو نہ پہنچیں۔“ حسن بصری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”ایسا آدمی زانی کی مانند ہے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”عاصم کی حدیث عمرو بن ابوعمرو کی روایت (4464) کو ضعیف کرتی ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جو چوپائے سے جماع کرے اس پر حد نہیں ہے، ابوداؤد کہتے ہیں: اسی طرح عطاء نے کہا ہے۔ اور حکم کہتے ہیں: میری رائے یہ ہے کہ اسے کوڑے مارے جائیں، لیکن اتنے کوڑے جو حد سے کم ہوں۔ اور حسن کہتے ہیں: وہ زانی ہی کے درجہ میں ہے یعنی اس کی وہی سزا ہو گی جو زانی کی ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: عاصم کی حدیث عمرو بن ابی عمرو کی حدیث کی تضعیف کر رہی ہے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4465]
مندرجہ بالا بدفعلی کی حرمت پرسب کا اتفاق ہے۔
فاعل کو حد یا تعزیز دونوں طرح کے فتوے فقہاء سے مروی ہیں۔
اور جانور کے متعلق یہ ہے کہ اسےقتل کردیا جائے۔