سنن ابوداود — حدیث نمبر 4453
باب: دو یہودیوں کے رجم کا بیان۔
باب فِي رَجْمِ الْيَهُودِيَّيْنِ
حدیث نمبر: 4453
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، عَنْ هُشَيْمٍ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، وَالشَّعْبِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ ، لَمْ يَذْكُرْ فَدَعَا بِالشُّهُودِ فَشَهِدُوا .
´ابراہیم اور شعبی سے روایت ہے` وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح روایت کرتے ہیں لیکن اس میں راوی نے یہ ذکر نہیں کیا ہے کہ آپ نے گواہوں کو بلایا ، اور انہوں نے گواہی دی ۔
ابراہیم اور شعبی نے نبی کریم ﷺ سے اس کی مانند روایت کی ہے، مگر اس میں گواہوں کو طلب کرنے اور ان کی گواہی دینے کا بیان نہیں ہے۔