سنن ابي داود
كتاب الحدود— کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان
باب رَجْمِ مَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ باب: ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ کے رجم کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ بِهَذَا الْحَدِيثِ ، وَالْأَوَّلُ أَتَمُّ ، قَالَ : فَرَدَّهُ مَرَّتَيْنِ ، قَالَ سِمَاكٌ : فَحَدَّثْتُ بِهِ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ ، فَقَالَ : إِنَّهُ رَدَّهُ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ .
´سماک کہتے ہیں` میں نے جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے یہی حدیث سنی ہے ، اور پہلی روایت زیادہ کامل ہے ، اس میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ماعز کے اقرار کو دوبار رد کیا ، سماک کہتے ہیں : میں نے اسے سعید بن جبیر سے بیان کیا تو انہوں نے کہا : ” آپ نے ان کے اقرار کو چار بار رد کیا تھا “ ۔
شعبہ نے سماک سے روایت کیا، کہا کہ ”میں نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث سنی، جبکہ پہلے والی حدیث زیادہ کامل ہے۔“ کہا کہ ”رسول اللہ ﷺ نے اس کو دو بار واپس کیا۔“ سماک کہتے ہیں کہ ”میں نے سعید بن جبیر کو یہ روایت بیان کی تو انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ نے اس کو چار بار لوٹایا تھا۔“