سنن ابوداود — حدیث نمبر 4416
باب: شادی شدہ زانی کے رجم کا بیان۔
باب فِي الرَّجْمِ
حدیث نمبر: 4416
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ بْنِ سُفْيَانَ ، قَالَا : حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ الْحَسَنِ ، بِإِسْنَادِ يَحْيَى ، وَمَعْنَاهُ قَالَ : جَلْدُ مِائَةٍ وَالرَّجْمُ .
´اس طریق سے بھی حسن سے یحییٰ والی سند ہی سے اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے` اس میں ہے ( جب غیر کنوارا مرد غیر کنواری عورت کے ساتھ زنا کرے تو ) سو کوڑے اور رجم ہے ۔
جناب حسن بصری رحمہ اللہ نے بسندِ یحییٰ اس روایت کے ہم معنی بیان کرتے ہوئے کہا: ”سو کوڑے ہیں اور رجم کرنا ہے (شادی شدہ کو)۔“