سنن ابوداود — حدیث نمبر 4414
باب: شادی شدہ زانی کے رجم کا بیان۔
باب فِي الرَّجْمِ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ ، حَدَّثَنَا مُوسَى يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ ، عَنْ شِبْلٍ ، عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجِاهِدٍ ، قَالَ : السَّبِيلُ الْحَدُّ ، قَالَ سُفْيَانُ فَآذُوهُمَا سورة النساء آية 16 الْبِكْرَانِ ،فَأَمْسِكُوهُنَّ فِي الْبُيُوتِ سورة النساء آية 15 الثَّيِّبَاتُ .
´مجاہد کہتے ہیں کہ` «سبیل» سے مراد حد ہے ۔ سفیان کہتے ہیں : «فآذوهما» سے مراد کنوارا مرد اور کنواری عورت ہے ، اور «فأمسكوهن في البيوت» سے مراد غیر کنواری عورتیں ہیں ۔
ابن ابی نجیح رحمہ اللہ نے جناب مجاہد رحمہ اللہ سے روایت کیا کہ ”«سَبِيل» (راستے) سے مراد حد کا نازل کرنا ہے۔“ سفیان رحمہ اللہ نے کہا: ”﴿وَاللَّذَانِ يَأْتِيَانِهَا مِنْكُمْ فَآذُوهُمَا﴾ [سورة النساء: 16] ”ان دونوں کو سزا دو“ سے مراد غیر شادی شدہ مرد و عورت ہیں، اور ﴿فَأَمْسِكُوهُنَّ فِي الْبُيُوتِ﴾ [سورة النساء: 15] ”ان کو گھر میں روکے رکھو“ سے مراد شادی شدہ عورتیں ہیں۔“