سنن ابي داود
كتاب الحدود— کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان
باب فِي الْمَجْنُونِ يَسْرِقُ أَوْ يُصِيبُ حَدًّا باب: دیوانہ اور پاگل چوری کرے یا حد کا ارتکاب کرے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 4400
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ نَحْوَهُ ، وَقَالَ أَيْضًا : حَتَّى يَعْقِلَ ، وَقَالَ : وَعَنِ الْمَجْنُونِ حَتَّى يَفِيقَ ، قَالَ : فَجَعَلَ عُمَرُ يُكَبِّرُ .
´اس سند سے اعمش سے` اسی جیسی حدیث مروی ہے اس میں بھی «حتى يعقل» ہے اور «عن المجنون حتى يبرأ» کے بجائے «حتى يفيق» ہے ، اور «فجعل يكبر» کے بجائے «فجعل عمر يكبر» ہے ۔
وکیع نے اعمش سے مذکورہ بالا حدیث کی مانند روایت کیا اور کہا: ”(بچے سے قلم اٹھا لیا گیا ہے) حتیٰ کہ عقلمند ہو جائے اور مجنون سے بھی حتیٰ کہ افاقہ پا جائے۔“ بیان کیا کہ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تکبیر کہنے لگے۔