سنن ابي داود
كتاب الحدود— کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان
باب مَا يُقْطَعُ فِيهِ السَّارِقُ باب: چور کا ہاتھ کتنے مال کی چوری میں کاٹا جائے؟
حدیث نمبر: 4387
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ ، وَهَذَا لَفْظُهُ وَهُوَ أَتَمُّ ، قَالَا : حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق ،عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " قَطَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَ رَجُلٍ فِي مِجَنٍّ قِيمَتُهُ دِينَارٌ أَوْ عَشَرَةُ دَرَاهِمَ " ، قَالَ أَبُو دَاوُد : رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، وَسَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ ابْنِ إِسْحَاق بِإِسْنَادِهِ .
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کا ہاتھ ایک ڈھال کے ( چرانے پر ) کاٹا جس کی قیمت ایک دینار یا دس درہم تھی ۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے ایک ڈھال کے بدلے ایک آدمی کا ہاتھ کاٹا جس کی قیمت ایک دینار یا دس درہم تھی۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”اس روایت کو محمد بن سلمہ اور سعدان بن یحییٰ نے ابن اسحاق سے اس کی سند سے روایت کیا ہے۔“