سنن ابي داود
كتاب الحدود— کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان
باب فِي السَّتْرِ عَلَى أَهْلِ الْحُدُودِ باب: حد والوں پر پردہ ڈالنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ نُعَيْمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ مَاعِزًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَقَرَّ عِنْدَهُ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ فَأَمَرَ بِرَجْمِهِ ، وَقَالَ لِهَزَّالٍ : " لَوْ سَتَرْتَهُ بِثَوْبِكَ كَانَ خَيْرًا لَكَ " .
´نعیم بن ہزال اسلمی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` ماعز رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کے پاس چار دفعہ زنا کا اقرار کیا ، تو آپ نے انہیں رجم کرنے کا حکم دیا ، اور ہزال ( جس نے ان سے اقرار کے لیے کہا تھا ) سے کہا : ” اگر تم اسے اپنے کپڑے ڈال کر چھپا لیتے تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہوتا “ ۔
یزید بن نعیم اپنے والد (نعیم بن ہزال اسلمی رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ ماعز بن مالک نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور آپ کے سامنے چار بار اعتراف و اقرار کیا (کہ اس نے زنا کیا ہے) تو آپ ﷺ نے اس کو رجم کرنے کا حکم دیا اور ہزال اسلمی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اگر تو اس پر اپنے کپڑے سے پردہ ڈال دیتا تو تیرے لیے بہتر ہوتا۔“