سنن ابي داود
كتاب الحدود— کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان
باب مَا جَاءَ فِي الْمُحَارِبَةِ باب: اللہ و رسول سے محاربہ (جنگ) کا بیان۔
حدیث نمبر: 4367
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ ، وَقَتَادَةُ ، وَحُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ ، قَالَ أَنَسٌ : فَلَقَدْ رَأَيْتُ أَحَدَهُمْ يَكْدِمُ الْأَرْضَ بِفِيهِ عَطَشًا حَتَّى مَاتُوا .
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے بھی یہی حدیث مروی ہے اس میں انس کہتے ہیں کہ` میں نے ان میں سے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ پیاس کی وجہ سے زمین کو اپنے منہ سے کاٹتا تھا یہاں تک کہ وہ سب ( پیاس سے تڑپ تڑپ کر ) مر گئے ۔
جناب ثابت، قتادہ اور حمید نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث روایت کی، کہا: ”الٹی طرف سے ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹے۔“ (حدیث کے) شروع میں کہا: ”وہ اونٹوں کو ہانک لے گئے اور اسلام سے مرتد ہو گئے۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں نے ان میں سے ایک کو دیکھا کہ وہ پیاس کے مارے اپنے منہ سے زمین کو کاٹ رہا تھا حتیٰ کہ وہ (اسی حالت میں) مر گئے۔۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´اللہ و رسول سے محاربہ (جنگ) کا بیان۔`
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے بھی یہی حدیث مروی ہے اس میں انس کہتے ہیں کہ میں نے ان میں سے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ پیاس کی وجہ سے زمین کو اپنے منہ سے کاٹتا تھا یہاں تک کہ وہ سب (پیاس سے تڑپ تڑپ کر) مر گئے۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4367]

فوائد ومسائل:
ایسے مجرموں کواذیت ناک طریقے سے مارنا ہوتا ہے اور یہ کسی ترس اور رحم کے حق دار نہیں رہتے۔
ایسے مجرموں کواذیت ناک طریقے سے مارنا ہوتا ہے اور یہ کسی ترس اور رحم کے حق دار نہیں رہتے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4367 سے ماخوذ ہے۔