سنن ابي داود
كتاب الحدود— کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان
باب مَا جَاءَ فِي الْمُحَارِبَةِ باب: اللہ و رسول سے محاربہ (جنگ) کا بیان۔
حدیث نمبر: 4365
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، بِإِسْنَادِهِ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ فِيهِ : فَأَمَرَ بِمَسَامِيرَ فَأُحْمِيَتْ فَكَحَلَهُمْ وَقَطَّعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ وَمَا حَسَمَهُمْ .
´اس سند سے بھی ایوب سے یہی حدیث مروی ہے اس میں ہے` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلائیوں کو گرم کرنے کا حکم دیا تو وہ گرم کی گئیں ، پھر انہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھوں میں پھیر دیں ، ان کے ہاتھ اور پیر کاٹ ڈالے ، اور ( خون روکنے کے لیے ) انہیں داغا نہیں ۔
جناب ایوب رحمہ اللہ نے اپنی سند سے یہ حدیث بیان کی، اس میں ہے کہ ”آپ ﷺ نے سلاخوں کا حکم دیا، انہیں گرم کیا گیا اور پھر ان کی آنکھوں میں پھیر دیا اور ان کے ہاتھ پاؤں کاٹ ڈالے اور انہیں داغ نہ دیا (کہ خون ہی بند ہو جائے اور انہیں یکدم قتل نہ کیا گیا)۔“