حدیث نمبر: 4365
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، بِإِسْنَادِهِ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ فِيهِ : فَأَمَرَ بِمَسَامِيرَ فَأُحْمِيَتْ فَكَحَلَهُمْ وَقَطَّعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ وَمَا حَسَمَهُمْ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´اس سند سے بھی ایوب سے یہی حدیث مروی ہے اس میں ہے` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلائیوں کو گرم کرنے کا حکم دیا تو وہ گرم کی گئیں ، پھر انہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھوں میں پھیر دیں ، ان کے ہاتھ اور پیر کاٹ ڈالے ، اور ان کو یکبارگی ہی نہیں مار ڈالا ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الحدود / حدیث: 4365
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح, انظر الحديث السابق (4364)
تخریج حدیث « انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 945) (صحیح) »