حدیث نمبر: 4346
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ ، عَنْ مُغِيرَةَ ابْنِ زِيَادٍ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ عَدِيٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ ، قَالَ : مَنْ شَهِدَهَا فَكَرِهَهَا كَانَ كَمَنْ غَابَ عَنْهَا .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عدی بن عدی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح کی حدیث روایت کی ہے اس میں ہے کہ` آپ نے فرمایا : ” جس نے اس کو دیکھا اور ناپسند کیا وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے اسے دیکھا ہی نہیں “ ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الملاحم / حدیث: 4346
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن , شیخ زبیر علی زئی: حسن, انظر الحديث السابق (4345) والآتي (4347)
تخریج حدیث « تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 9894، 19006) (حسن) »

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´امربالمعروف اور نہی عن المنکر کا بیان۔`
عدی بن عدی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح کی حدیث روایت کی ہے اس میں ہے کہ آپ نے فرمایا: جس نے اس کو دیکھا اور ناپسند کیا وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے اسے دیکھا ہی نہیں۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الملاحم /حدیث: 4346]
فوائد ومسائل:
ایسے انداز پر دل کی خواہشات پر بھی مواخذہ ہوگا۔
۔
۔
۔
۔
۔
لیکن اللہ تعالٰی تمھارے دلوں کے اعمال پر تمھارا مواخذہ کرے گا۔
بعض محقیقین نے اس روایت کو حسن قرار دیا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4346 سے ماخوذ ہے۔