سنن ابي داود
كتاب الملاحم— کتاب: اہم معرکوں کا بیان جو امت میں ہونے والے ہیں
باب الأَمْرِ وَالنَّهْىِ باب: امربالمعروف اور نہی عن المنکر کا بیان۔
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ الْحَنَّاطُ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِهِ زَادَ أَوْ لَيَضْرِبَنَّ اللَّهُ بِقُلُوبِ بَعْضِكُمْ عَلَى بَعْضٍ ثُمَّ لَيَلْعَنَنَّكُمْ كَمَا لَعَنَهُمْ : قَالَ أَبُو دَاوُد : رَوَاهُ الْمُحَارِبِيُّ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، وَرَوَاهُ خَالِدٌ الطَّحَّانُ ، عَنِ الْعَلَاءِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ .
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی جیسی حدیث روایت کی ہے` اس میں یہ اضافہ ہے : ” ورنہ اللہ تم میں سے بعض کے دلوں کو بعض کے دلوں سے ملا دے گا ، پھر تم پر بھی لعنت کرے گا جیسے ان پر لعنت کی ہے “ ۔
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے اس حدیث کی مانند روایت کیا۔ اور مزید کہا: ”ورنہ اللہ تعالیٰ تمہارے دل ایک دوسرے پر دے مارے گا (تمہارے اندر اختلاف و تفرقہ ڈال دے گا) اور پھر اسی طرح لعنت کرے گا جیسے کہ ان کو لعنت کی تھی۔“ (اپنی رحمت سے دور کرے گا)۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس روایت کو محاربی نے بسند علاء بن مسیب، عبداللہ بن عمرو بن مرہ سے، انہوں نے سالم افطس سے، انہوں نے ابوعبیدہ سے، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے۔ اور خالد طحان نے بواسطہ علاء، عمرو بن مرہ سے اور اس نے ابوعبیدہ سے روایت کیا۔“