حدیث نمبر: 4284
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْمَلِيحِ الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ بَيَانٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ نُفَيْلٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " الْمَهْدِيُّ مِنْ عِتْرَتِي مِنْ وَلَدِ فَاطِمَةَ " ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، وَسَمِعْتُ أَبَا الْمَلِيحِ ، يُثْنِي عَلَى عَلِيِّ بْنِ نُفَيْلٍ وَيَذْكُرُ مِنْهُ صَلَاحًا .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ” مہدی میری نسل سے فاطمہ کی اولاد میں سے ہوں گے “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4086 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´مہدی علیہ السلام کے ظہور کا بیان۔`
سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ ہم ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھے، ہم نے مہدی کا تذکرہ کیا، تو انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ ” مہدی فاطمہ کی اولاد میں سے ہوں گے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4086]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
مہدی کے بارے میں شیعی روایات میں جو رطب ویابس درج کیا گیا ہے وہ درست نہیں مثلاً: اس کا سامرا کے غار میں پوشیدہ ہونا اس کے پاس ذوالفقار حیدری کا ہونا اصل قرآن پاک اس کے پاس ہونا وغیرہ۔
فوائد و مسائل:
مہدی کے بارے میں شیعی روایات میں جو رطب ویابس درج کیا گیا ہے وہ درست نہیں مثلاً: اس کا سامرا کے غار میں پوشیدہ ہونا اس کے پاس ذوالفقار حیدری کا ہونا اصل قرآن پاک اس کے پاس ہونا وغیرہ۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4086 سے ماخوذ ہے۔