سنن ابي داود
كتاب الفتن والملاحم— کتاب: فتنوں اور جنگوں کا بیان
باب فِي تَعْظِيمِ قَتْلِ الْمُؤْمِنِ باب: مومن کا قتل بڑا گناہ ہے۔
حدیث نمبر: 4271
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُبِارَكٍ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ أَوْ غَيْرُهُ ، قَال : قَالَ خَالِدُ بْنُ دِهْقَانَ ، سَأَلْتُ يَحْيَى بْنَ يَحْيَى الْغَسَّانِيّ عَنْ ، قَوْلِهِ : اعْتَبَطَ بِقَتْلِهِ ، قَالَ : الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي الْفِتْنَةِ فَيَقْتُلُ أَحَدُهُمْ فَيَرَى أَنَّهُ عَلَى هُدًى لَا يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ يَعْنِي مِنْ ذَلِكَ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : فَاعْتَبَطَ يَصُبُّ دَمَهُ صَبًّا .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´خالد بن دہقان کہتے ہیں` میں نے یحییٰ بن یحییٰ غسانی سے قول نبوی «اعتبط بقتلہ» کے بارے میں پوچھا ، تو آپ نے کہا : اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو ایک دوسرے کو فتنے میں یہ سمجھ کر قتل کرتے ہیں کہ ہم ہدایت پر ہیں ، پھر وہ اللہ سے توبہ و استغفار نہیں کرتے یعنی اس ( قتل ) سے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : «اعتبط» اعتبط کے معنی ( ناحق ) خون بہانے کے ہیں ۔