سنن ابي داود
كتاب الخاتم— کتاب: انگوٹھیوں سے متعلق احکام و مسائل
باب مَا جَاءَ فِي رَبْطِ الأَسْنَانِ بِالذَّهَبِ باب: سونے سے دانت بندھوانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4233
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، وَأَبُو عَاصِمٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْأَشْهَبِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ طَرَفَةَ عَنْ عَرْفَجَةَ بْنِ أَسْعَدَ بِمَعْنَاهُ ، قَالَ يَزِيدُ قُلْتُ لِأَبِي الْأَشْهَبِ : أَدْرَكَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ طَرَفَةَ جَدَّهُ عَرْفَجَةَ ؟ قَالَ : نَعَمْ .
´اس سند سے بھی عرفجہ بن اسعد سے اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے ، یزید کہتے ہیں` میں نے ابواشہب سے پوچھا : عبدالرحمٰن بن طرفہ نے اپنے دادا عرفجہ کا زمانہ پایا ہے ، تو انہوں نے کہا : ہاں ( پایا ہے ) ۔
یزید بن ہارون اور ابوعاصم دونوں نے کہا: ہمیں ابوالاشہب نے بواسطہ عبدالرحمٰن بن طرفہ سے، انہوں نے عرفجہ بن اسعد رضی اللہ عنہ سے مذکورہ بالا کے ہم معنی روایت کیا۔ یزید نے کہا کہ میں نے ابوالاشہب سے پوچھا: ”کیا عبدالرحمٰن بن طرفہ نے اپنے دادا عرفجہ کو پایا تھا؟“ انہوں نے کہا: ”ہاں۔“